• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹیرکسٹمزایجنٹس کے صدرکی سربراہی میں چیف کلکٹرکسٹم کی ملاقات

پشاور(نیوزڈیسک)فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر ضیاء الحق سرحدی کی سربراہی میں سینئر نائب صدر خالد شہزاد اورنائب صدرامتیاز احمد علی پر مشتمل ایک وفد نے کسٹم ہاؤس پشاور میں چیف کلکٹر کسٹم(ویسٹ)ڈاکٹر آصف محمود جاہ سے ایک ملاقات کی۔وفد نے طورخم بارڈر، ریلوے ڈرائی پورٹ،باچہ خان ایئر پورٹ، امپورٹ ایکسپورٹ،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ،ڈیوٹی ڈرابیگ ری بیٹ (Rebate)،طورخم بارڈر پرNLCکا کسٹم اسٹیشن پر گیٹ پاس کا اجراء،کسٹم ری بیٹ سے متعلق ون کسٹم ، وی باک کے سلسلے میں متعلقہ مسائل پراپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفد نے بتایا کہ ڈرائی پورٹ، ایئر پورٹ،طورخم کسٹم اسٹیشن پر کسٹم کلیئرنگ ایجنٹوں کو بعض مسائل کا سامنا ہے جن کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ضیاء الحق سرحدی جو کہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدربھی ہیں نے کہا کہ پاک افغان باہمی تجارت کے سلسلے میں بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
تازہ ترین