لاہور میں بسنت کا آج دوسرا روز ہے، من چلے پتنگیں اڑانے اور پیچے لڑانے میں مصروف ہیں۔
دوسرے ممالک سے بھی پاکستانیوں کی بسنت کے لیے آمد، چھتوں پر پُرتکلف دعوتوں کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر بچے، مرد، خواتین، سب ہی کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ بسنت انجوائے کرنے والے سب ہی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شکر گزار ہیں۔
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دکان داروں سے ڈور اور پتنگیں مہنگی نہ بیچنے کی اپیل کی ہے۔
مریم نواز نے لاہور کے شہریوں کو بھی احتیاط کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی کے لیے دھاتی تار اور چرخی کا استعمال غیر قانونی ہے، بائیک کے بجائے ہر روٹ پر مفت ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں۔
مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلام آباد کی مسجد میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے آج اپنی بسنت کی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔