گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں فیکٹری میں لگی آگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیکٹری میں لگی آگ مزید دو فیکٹریوں تک پھیلنا تشویش ناک ہے، سانحہ گل پلازا کے بعد آگ بجھانے کے اقدامات میں بہتری لائی جانی چاہیے تھی۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سانحہ گل پلازا کے بعد فیکٹریوں میں احتیاطی انتظامات کا بھی جائزہ ضروری ہے۔
انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آگ پھیلنے سے روکنےکے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ تمام فیکٹریوں اور عمارتوں میں آگ بجھانے کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔