کراچی کے علاقے لانڈھی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں دو فیکٹریوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔
آگ پلاسٹک، پرانے کپڑے اور جوتوں کی فیکٹریوں میں لگی تھی۔
چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ ایک سے دوسری فیکٹری میں پھیلی جبکہ تیسری فیکٹری کو بچا لیا گیا۔
تیسرے درجے کی قرار دی گئی یہ آگ جمعے کی رات پونے 9 بجے کے قریب لگی تھی۔