اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی سرحدی علاقے میں کیمیائی مواد کا مبینہ چھڑکاؤ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد لبنانی حکومت نے بین الاقوامی اداروں کے دروازے کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
لبنانی وزیر ماحولیات نے سرحدی علاقوں میں اسرائیلی طیاروں کے مشتبہ کیمیائی مواد اسپرے کی تصدیق کردی ہے۔
کیمیائی مواد کی نوعیت جاننے کے لئے فوج کے سربراہ سے رابطہ کر کے نمونے حاصل کیے جارہے ہیں ، اگر مواد زہریلا ثابت ہوا تو یہ حیران کن نہیں ہوگا ۔