• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ثقافت کا کلچر فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ ٗتیاریاں شروع

پشاور ( احتشام طورو ٗوقائع نگار )محکمہ ثقافت نے خیبر پختونخوا کی ثقافت کے فروغ کے حوالے سے کلچر فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے یہ فیسٹیول نشترہال پشاور میں منعقد کیا جائیگا جو کہ تین دن تک جاری رہے گا جس کیلئے محکمہ ثقافت نے باقاعدہ طورپر تیاریاں شروع کردی ہیںاس فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے کسی فرم کی خدمات حاصل کرنے کیلئے محکمہ ثقافت نے باقاعدہ طورپر گزشتہ دنوں اشتہا ر بھی جاری کردیا تھا اور رجسٹرڈ فرموں کو اپنی ٹیکنیکل اور مالی پروپوزل آج 17جنوری جمعہ کے روز دن گیارہ بجے تک ڈائریکٹوریٹ آف کلچر میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور آج ہی دن بارہ بجے پروپوزل درخواست دہندگان کے نمائندوں کے سامنے کھولا جائیگا ٹیکنیکل پروپوزل میں کامیاب ہونیوالے درخواست دہندگان ہی فنانشل بولی میں حصہ لے سکیں گے قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ تمام تر کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد فروری میں فیسٹیول کا انعقاد ممکن ہوسکے گا فیسٹیول میں خیبر پختونخواکے مختلف قسم کے روایتی کھانوں سمیت ہاتھ سے بنی ہوئی مختلف ثقافتی اشیاء کے نمونے اور دیگر کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔جن میں نا صرف صوبے کے مختلف علاقوں میں ہاتھ سے تیارکی جانی والی اشیاء نمائش کیلئے رکھی جائیں گی بلکہ خود دستکاربھی اس میلے میں شریک ہوںگے فیسٹیول میں صوبے کی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی صنعت ٗصوبے کے خوراک کے سٹالز ٗبچوں کیلئے پلے ایریا جبکہ علاقائی موسیقی کے معروف گلوکار اور معروف بینڈز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اس کے ساتھ ساتھ صوبے کے معروف کامیڈین بہترین خاکے پیش کریںگے صوبے کے معروف کمپیئرز فیسٹیول کے میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے محکمہ ثقافت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران نے جنگ کو بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے مٹتی ہوئی ثقافتوں ‘پیشوں او ر دستکاریوں کو محفوظ کرنے اور ان کی اہمیت اور ضرورت سے موجودہ نسل کو روشناس کرانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے بھرپور کوشش ہے کہ لیجنڈ گلوکار ہدایت اللہ مرحوم کی یاد میں ایک یادگار تقریب کے بعد اس تین روزہ کلچر فیسٹیول کو بھی تمام ضروری لوازمات کے بعد اسکے انعقاد کو جلد ازجلد ممکن بنایا جاسکا اس قسم کی سرگرمیوں کا مقصد خیبر پختونخوا کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے لانا ہے نوجوان نسل کو اپنی ثقافت ٗثقافتی اقدار اور اپنے ثقافتی صنعت سے بھی آگاہ کرنا ہے اس فیسٹیول کا بنیادی مقصد صوبے کی ثقافت کے فروغ اور ثقافتی ورثے کا تحفظ ہےانکے مطابق فیسٹیول کے لئے میرٹ او ر اہلیت کی بنیاد پر فرم کا انتخاب کیا جائیگا تاکہ وہ بہترین انداز میں اس فیسٹیول کا انعقاد ممکن بناسکیں۔
تازہ ترین