• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

با چا خان، ولی خان کی برسی کے سلسلے میں20جنوری کو نوشہرہ میں جلسہ ہو گا

پشاور(نیوز ڈیسک) اے این پی کے رہنما اور سنٹرل کمیٹی کے رکن سید اختر علی شاہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ خدائی خدمت گار تحریک کے بانی اور جنگ آزادی کے سپر سالار باچا خان اور اے این پی کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کے سلسلے میں امان گڑھ نوشہرہ میں بیس جنوری کو دو بجے دوپہر بڑا جلسہ عام ہو گا جس سے اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی، مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین اور دوسرے قائدین خطاب کریں گے جلسہ عام میں اے این پی کے کارکنوں کی طرف سے باچا خان اور خان عبدالولی خان کے مشن کو جاری رکھنے اور اس سلسے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا اے این پی اکبر پورہ کے رہنما نذیر تبسم کے مطابق جلسہ عام کے لئے تیاریاں جاری ہیں اور ضلع بھر سے اے این پی کے کارکن جلوسوں کی شکل میں جلسہ میں شرکت کریں گے۔
تازہ ترین