• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی ٹیم دوبارہ ملاقات کیلئے آنے والی ہے، امین الحق

  امین الحق کی جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو


متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما سید امین الحق کا کہنا ہے کہ اسد عمر سے ملاقات میں اپنے تحفظات ان کے سامنے رکھے ہیں، کل یا پرسوں حکومتی ٹیم یہاں آرہی ہے اور ایم کیوایم وفد سے پھر ملاقات ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سید امین الحق نے کہا کہ حیدرآباد، میرپور خاص کے لوگوں کو پیپلزپارٹی کی طرف سے مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو تباہ کر دیا ہے، کراچی کے لوگ پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں۔

سید امین الحق نے بتایا کہ آںے والے دنوں میں اسد عمر، جہانگیر ترین، پرویز خٹک پر مشتمل حکومتی ٹیم یہاں آرہی ہے اور ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات ہوگی۔

رہنما ایم کیو ایم نے بتایا کہ اسد عمرکی طرف سے پیغام آیا ہے کہ ایم کیو ایم کے تحفظات وزیراعظم تک پہنچا دیے گئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سید امین الحق نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا ہمارے سندھ حکومت سے معاملات بنتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

تازہ ترین