• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصری سفارتخانہ 2ماہ سے پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا، ذرائع

مصری سفارتخانہ 2ماہ سے پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا، ذرائع


پاکستان میں مصر کا سفارت خانہ 2 ماہ سے پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق صنعت کاروں اور تاجروں کی ویزا درخواستوں پر بھی سفارت خانے کی طرف سے کارروائی نہیں ہورہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق مصر کے ویزا کے خواہش مند پاکستانیوں کو مصری سفارت خانے کا قونصلر سیکشن جواب بھی نہیں دے رہا ہے ۔

مصری سفارت خانے کی طرف سے گروپ ویزوں کا اجراء بھی نہیں کیا جارہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق 100 کے قریب افراد پر مشتمل پاکستانیوں کے ایک گروپ کا ویزا بھی سفارت خانے میں پھنس گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے ویزوں کی بحالی و اجراء کے حوالے سے کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ہے ۔

تازہ ترین