• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی ایران کے خلاف اقدامات کے لیے یورپ کو دھمکی

جرمن وزیردفاع کا کہنا ہے امریکا نےایران پالیسی پر یورپ کو 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

برطانوی میڈیاکےمطابق جرمن وزیر دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے دھمکی دی ہے کہ ایران کیخلاف اقدامات نہ اٹھائے گئے تو یورپین گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیاجاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خطرہ اب بھی موجود ہے،اس سے قبل امریکی اخبارنے رپورٹ کیا تھا کہ امریکا نےفرانس،جرمنی اور برطانیہ کو خفیہ طورپر دھمکایاہے کہ اگر ایران کے خلاف 'قرارداد پر مشتمل تنازع میکانزم' شروع نہ کیاگیا تووہ یورپین گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردےگا۔

تازہ ترین