• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں جاری ڈاکار ریلی اختتام کی جانب گامزن

سعودی عرب میں جاری ڈا کار ریلی اختتام کی جانب گامزن


سعودی عرب کے صحرائی ٹریک پر جاری ڈاکار ریلی کا گیارہواں مرحلہ فرانسیسی ڈرائیور اسٹیفن پیٹرہینسل کے نام رہا، جبکہ اسپین کے کارلس جیت سے صرف ایک مرحلہ دور ہیں۔

سعودی عرب کے صحرائی شہر نیوم کے علاقے میں ڈاکار ریلی کے گیارہویں مرحلے میں 379 کلو میٹر طویل ٹریک کے بیابان راستوں پر ڈرائیورز نے خوب مہارت دکھائی۔

دھول اڑاتی گاڑیوں نے دیکھنے والوں کو بھی جوشیلا کر دیا۔ فرانسیسی ڈرائیور اسٹیفن پیٹرہینسل نے سب کو پیچھے چھوڑ کر گیارہواں مرحلہ اپنے نام کرلیا جبکہ دو بار کے چیمپئن اسپینش ڈرائیور کارلس سائنز کی مجموعی طور برتری مستحکم ہے اور تیسری بار بھی ڈاکار ریلی جیتنے سے صرف ایک اسٹیج دور ہیں۔

انہیں دفاعی چیمپئن قطر کے ناصر العطائیہ پر 10منٹ کی مجموعی برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب گیارہویں مرحلے میں بائیک ریس کے مقابلے میں امریکی بائیکر رکی برابیک نے فتح اپنے نام کرلی۔

تازہ ترین