• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرا گلائیڈرجمپ لگاتے ہی چیئرلفٹ کیبل میں پھنس گیا

لندن ( جنگ نیوز) یوں تو دنیا میں ایڈونچر کے شوقین افراد کی کمی نہیں جو اپنے شوق کی تکمیل کیلئے بعض اوقات ے کسی بھی حد سے گزر جاتے ہیں اور کبھی کبھار یہ شوق انہیں مہنگا بھی پڑ جاتا ہے ۔ ایسا ہی صورت حال کا سامنا فرانس میں ایک پیرا گلائیڈر کو کرنا پڑا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ فرانس کے علاقے کورڈون کے برفیلے پہاڑوں کے درمیان ایک منچلا سکیٹر سکائی جمپ کر رہا تھا کہ وہ جمپ لگتے ہی چیئرلفٹ کی کیبل میں پھنس گیا تاہم چند لمحے بعد ایک اسنو سکوٹر اور ریسکیو اہلکاروں نے اس پیراگلائیڈر کو ایک رسی کی مدد سے ریسکیو کیا ۔
تازہ ترین