• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی اسکورنگ میچ میں دھون اور اسمتھ کی بدقسمتی،بھارت کامیاب

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) ہائی اسکورنگ شو میں بھارتی ٹیم اعصاب شکن مقابلے کے بعد آسٹریلیا سے 36 رنز سے جیت کر 3 میچزکی سیریز 1-1سے برابر کرنے میں کامیاب رہی۔ راج کوٹ میں میزبان ٹیم نے ٹاس ہارنے کے بعد ٹم پین کا دعوت دینے کا فیصلہ ان پر الٹ دیا، اور اسکور بورڈ پر 6 وکٹ پر 340 کامجموعہ سیٹ کردیا۔ میچ میں 2 کھلاڑی انتہائی بدقسمتی سے نروس نائنٹیز کا شکار بنے۔ پہلے شیکھر دھون 4 رنزکی کمی سے 96 پر اسٹارک اور رچرڈ سن کے گٹھ جوڑ کا نشانہ بنے، کوہلی نے 78 اور کے ایل راہول نے 80 رنزبنائے، ایڈم زامپا 3 وکٹ لیکر کامیاب رہے۔ آسٹریلیا نے جوابی اننگز میں بھرپور مقابلہ کیا لیکن ٹیم 5گیندیں قبل 304 پر ہتھیار پھینک گئی۔98 رنزبنانے والے اسٹیون اسمتھ سنچری نہ کرسکے ان کے علاوہ لبوشین نے46 رنز اسکور کئے۔ وارنر 15 اور فنچ 33 رنز کرسکے محمد شامی نے 3وکٹ حاصل کیے ۔ فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا،اس فتح کے ساتھ ہی بھارت کی ہوم گرائونڈ پر آسٹریلیا سے مسلسل 4 شکستوں کے سلسلہ کو بھی بریک لگ گئی ہے۔
تازہ ترین