آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

میرپورخاص: لیڈی ہیلتھ ورکرز سے چھیڑ چھاڑ، نوجوان زیر حراست

میرپورخاص(نامہ نگار) میرپورخاص میں لیڈی ہیلتھ ورکرز سے مبینہ چھیڑ چھاڑ نوجوان کو مہنگی پڑ گئی۔پولیس نے پکڑ کرلاک اپ میں پہنچا دیا۔ تھانے میں نوجوان کا صحت جرم سے انکاراطلاعات کے مطابق میرپورخاص میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لئے پولیو ویکسین پلانے کی مہم کے دوران مہران پولیس اسٹیشن میرپورخاص کی حدودحمید پورہ کالونی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کرنے کی شکایت پر پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ایک نوجوان طلحہ کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا ۔تھانہ میں طلحہ نے پولیس کی موجودگی میں صحافیوں کو بتایا لیڈی ہیلتھ ورکر سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں کوئی حقیقت نہیں ہے،لیڈی ورکر علی الصباح بچوں کو ویکسین دینے اس کے گھر پر آئی تھی،بچے اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے،جس پر معمولی بحث کے بعد پولیس کو بلا کر اسے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

سندھ بھر سے سے مزید