• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، مولانا ہالیجوی

سکھر (بیورو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام سکھر کی مجلس شوریٰ کا اجلاس ضلعی امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کے زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں جنرل سیکریٹری مولانا محمد صالح انڈھڑ، حافظ غلام محمد سمیت تمام یونٹس کے امراء ودیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کررکھا ہے،جے یو آئی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور عوامی طاقت کیساتھ حصہ لیگی اور اسکے نامزد امیدوار کلین سوئپ کرینگے۔

تازہ ترین