• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بینظیر پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 14000 سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی شروع

بینظیر پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 14000 سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی شروع


اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سےفائدہ اٹھانے والے 14ہزارسرکاری ملازمین اور افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، وفاقی حکومت کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری، صوبائی افسران کو رواں ہفتے نوٹس اجراء کیلئے فہرستیں محکموں کوارسال کردی گئیں،10روز میں جواب جمع کرانیکا حکم،اسکے بعد محکمانہ کارروائی شروع کی جائیگی ، ریکوری کی جائیگی ، برخاست بھی کیا جائیگا ، ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں وفاقی حکومت کے ایسے افسران کو شوکاز نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں جنہوں نے بی آئی ایس پی کے فنڈز سے فائدہ اٹھایا جبکہ دیگر صوبوں اور علاقوں کے محکموں کےسرکاری افسران اور ملازمین کو بھی رواں ہفتے شوکاز نوٹس جاری کرنے کیلئے فہرستیں اور تفصیلات متعلقہ محکموں کو بھیج دی گئی ہیں ، شوکاز نوٹس میں ان ملازمین کو 10روز میں جواب جمع کرانے کا کہا گیا ہے جس کے بعد محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی ، ان سرکاری ملازمین سے نہ صرف ریکوری کی جائیگی بلکہ انکو ملازمت سے برخاست بھی کر دیا جائیگا ،شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہےکہ آپ نے دھوکا دہی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے اپنی اہلیہ یا عزیز کا اندراج کرایا اور غلط بیانی کرتے ہوئے قومی خزانے سے لاکھوں روپے کی رقم وظیفے کی مد میں وصول کی لہٰذا ٓپ قومی خزانے میں خورد برد اور بدعنوانی کے مرتکب ہوئےہیں ، 14000سرکاری ملازمین میں 2543افسران گریڈ 17سے گریڈ 21تک کے ہیں جن کے شریک حیات نے مستحق افراد کے حق کو غصب کرتے ہوئے کئی برس تک بی آئی ایس پی کا وظیفہ حاصل کیا ، وزیراعظم عمران خان نے ان سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی ، گریڈ 17سے 21تک کے سرکاری افسران میں سے وفاقی حکومت نے گریڈ17کے 48 ، گریڈ 18کے 10، گریڈ19کے ایک ، گریڈ 20کے دو افسران اور گریڈ 21کا ایک افسرشامل ہیں ، بلوچستان حکومت کے گریڈ 17کے 523، گریڈ 18کے 90 ، گریڈ 19کے 99 ،گریڈ 20کے 27اور گریڈ 21دو افسران شامل ہیں ، پنجاب حکومت کے گریڈ 17کے 88 ، گریڈ 18کے 45 ، گریڈ 19کے چار افسران شامل ہیں ، خیبرپختونخوا حکومت کے گریڈ17کے 288 ، گریڈ 18کے 94 ،گریڈ 19کے 19افسران ، گریڈ 20کے دوافسران شامل ہیں ، سندھ حکومت کے گریڈ 17کے 449 ، گریڈ 18کے 342، گریڈ 20کے 302اور گریڈ 21کے 29افسران شامل ہیں ، آزاد کشمیر حکومت کے گریڈ 17کے 17 ، گریڈ 18کے3اور گریڈ 19کے دو افسران شامل ہیں ، گلگت بلتستان کے گریڈ 17کے27 ، گریڈ 18کے19، گریڈ20کے دوافسران اور گریڈ 21کا ایک افسر شامل ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے گریڈ 17کےچھ افسران بھی شامل ہیں جن کو پہلے ہی شوکاز نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں، پاکستان ریلویزکے گریڈ 18کے افسران نے بھی فائد ہ اٹھایا ۔

تازہ ترین