• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایم کیو ایم والوں کی سانسیں کرپشن سے جڑی ہیں، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم والوں کی سانسیں کرپشن سے جڑی ہیں، مصطفیٰ کمال 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم والے حکومت سے باہر نہیں جاسکتے۔ استعفیٰ اور کراچی والوں کا نام لے کر ڈرامہ کیا جارہا ہے،ان کی سانسیں کرپشن سے جڑی ہوئی ہیں، ان کی فائلیں تیار ہیں ، جیسے ہی یہ حکومت سے باہر آئیں گے سب پکڑے جائیں گے۔ ایم کیوایم والوں کی آپس کی لڑائی ہے۔ جمعہ کواحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عامر خان نے خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ہاتھ کردیا ہے۔خالد مقبول صدیقی کے ہاتھ کسی کے خون سے رنگین نہیں۔

تازہ ترین