• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، اورنج لائن ٹرین 23 مارچ سے چلے گی


لاہور(خصوصی رپورٹر جنرل رپورٹر،اپنے نامہ نگار سے) لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین 23 مارچ سے چلے گی۔

چائنیز ٹھیکیدار کو کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت کی گئی ہے، ،فیصلہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

عاصم سلیم باجوہ نے ہدایت کی کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کو مارچ میں ہر صورت عوام کے لئے کھولا جائے۔

چئیرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ نے کہا کہ 23 مارچ کو اورنج لائن ٹرین باقاعدہ عوام کیلئے کھول دی جائے گی۔اس سلسلے میں اورنج لائن ٹرین کے چائنیز ٹھیکیدار کو کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین