میامی (جنگ نیوز)اینجلک کربر اوروکٹوریا آزارینکا آج میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ٹکراؤ ہوگا۔سیکنڈسیڈ اینجلک کربر نے میڈیسن کیزکو، 13سیڈڈ وکٹوریا آزارینکا نے جرمنی کی جوہاناکونٹا کو واپسی کا پروانہ تھما کر لاسٹ فور میں جگہ بنائی۔ مینز سنگلز میں نوواک جوکووچ اورڈیوڈ گوفن نے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ٹام برڈیچ اورگائلزسمنزکا سفرختم ہوگیا۔ میامی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں جرمن اسٹار اینجلک کربر نے حریف امریکن پلیئر میڈیسن کیز کو 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا نے کونتا کو 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا۔ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں شوئی زیانگ اور ژوفان پر مشتمل چینی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایکامکارووا اور سٹرائیکووا کو 6-2 اور 6-2 سے زیر کر کے لاسٹ فور میں رسائی ممکن بنالی۔ دریں اثنا مینزسنگلز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سربین اسٹار اور عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کے پلیئر ٹام برڈیچ کو پچھاڑ دیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ڈیوڈ گوفن نے فرانس کے جائلز سمنزکیخلاف 3-6، 6-2 اور 6-1 سے کامیابی حاصل کرلی۔ مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں برائن برادرز نےجسیکا اور سمتھ کو سخت مقابلے کے بعد 7-6، (7-5) اور 6-3 سے ہرا یا۔سیمی فائنل میں برائن برادرز کی جوڑی ہربرٹ اور ماہوت پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کے مدمقابل ہو گی۔