• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ اوز کو کارکردگی پر تعینات کیا جائے گا،آئی جی اسلام آباد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آئی جی اسلام آباد نے کہا ہےکہ تمام ایس ایچ اوز کو کارکردگی کی بنیاد پر تعینات کیا جائے گا، ایس ایچ اوز کی کاردگی کی باقاعدہ جانچ پڑتال کی جائے گی اورناقص کارکردگی پر محکمانہ سزا دے کر تبدیل کیا جائیگا ۔ تمام اے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز تھانوں میں موجود پولیس رجسٹرز1تا24کی چیک پڑتال کریں گے اور انہیں مکمل کریں گے۔ آئی جی اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقار خان جمعہ کو سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ کرائم و سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نےکہاکہ زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز زون میں گشت کے نظام کو بہتر کریں گے ۔ اشتہاری اور عدالتی مفروروں سمیت موٹر سائیکل، کار چوروں اور بھکاریوں کیخلاف بھرپور اور مؤثر کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین