• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر رجسٹریشن 280موٹر سائیکل ،گاڑیاں تھانوں میں بند

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) بغیر رجسٹریشن اپلائیڈ فار گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف گرینڈ آپریشن میں دودنوں میں 220موٹر سائیکلوں 32رکشوںاور 28گاڑیوں کوراولپنڈی کے مختلف تھانوں میں بند کرا دیا گیا ۔ ان وہیکلز کے مالکان نے وہیکل خرید کر بغیر رجسٹریشن ہی اپنی وہیکلز کو سڑکوں پر رواں دواں رکھا ہوا تھا ۔بغیر رجسٹریشن گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا نہ صرف قانونی جرم ہے بلکہ شناخت کے بغیر وہیکل کا روڈ پر چلنا سیکیورٹی رسک بھی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسرنے کہاہے کہ شہری قانون کے مطابق اپنی وہیکل کی متعلقہ ایکسائز آفس سے رجسٹریشن کروائیں ۔
تازہ ترین