آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ یکم رجب المرجب 1441ھ 26؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

تجاوزات کیخلاف سی ڈی اے آپریشن، متعدد کا خاتمہ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات مہم کے تحت جمعہ کے روز کیے گئے آپریشنز میں متعدد غیر قانونی تعمیرات گرانے کے علاوہ تجاوزات ختم کرتے ہوئے انکا سامان ضبط کر لیا ۔آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ ، اسلام آباد پولیس اور متعلقہ شعبے بھی ہمراہ تھے۔اس ضمن میں بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کی معاونت سے مرکز F-10میں کی گئی ایک کارروائی کے دوران ایک پلازہ کی بیسمنٹ میں غیر قانونی زیر تعمیر کمروں کی دیواروں کو گرا کر کام بند کروا دیا گیا۔ غوری ٹائون ڈبل روڈ سے بھی متعدد تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ۔ اس دوران پارک روڈ پر غیر قانونی طور پر لگائے گئے ٹھیوں کا خاتمہ کر کے سامان سی ڈی اے کے سٹور میں جمع کروا دیا گیا۔اسی طرح بری امام کے علاقہ مسلم کالونی میں 3 زیر تعمیر غیر قانونی کمرے ، محلہ سپلال میں 2 غیر قانونی چار دیواریاں گرا دی گئیں۔

اسلام آباد سے مزید