• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں قائمہ کمیٹی برائے قانون کا 19واں اجلاس منعقد ہوا۔کمیٹی نے پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کو شوگر ملز کی جانب سے ادائیگی کے طریق کار کو مزید بہتر بنانے کی مجوزہ ترمیم سے اتفاق کرتے ہوئے محکمہ توانائی کی جانب سے پنجاب میں گیس کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کے حوالے سے قواعد میں ترمیم کی تجویز بھی منظورکر لی۔ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام کا منصوبہ کی اجازت دیتے ہوئے معزور افراد کی ملازمت و بحالی آرڈیننس 1981ء میں ʼʼمعزور افرادʼʼ کی بجائے ʼʼمعذوری کے حامل افرادʼʼ کہنے کی ترمیم اورمحکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈویژنل ڈائریکٹرز کو مزید اختیارات دینے کی تجویز سے اتفاق کیا گیا۔
تازہ ترین