• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی ملتان کا بیٹ کیچ میں منصوبوں کیلئے 3دن میں فنڈز فراہم کرنے کا اعلان

ملتان ،جلال پور پیر والہ (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے جمعہ کے روز سی پی او ملتان زبیر دریشک اور ممبر قومی اسمبلی رانا محمد قاسم نون کے ہمراہ نواحی علاقے لاڑ جنوبی موضع بیٹ کیچ میں کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی سماعت کی۔ کھلی کچہر ی کے شرکا سے خطا ب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے منزلیں آسان پروگرام کے تحت بیٹ کیچ میں سڑکیں تعمیر کرنے اور اس علاقے کے منصوبوں کے لیے 3 یوم کے اندرفنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا انہوں نے یونین کونسل بیٹ کیچ کو 50 لاکھ روپے کے اضافی فنڈزدینے، گورنمنٹ ہائی سکول لاڑ جنوبی میں اضافی کمرے کی تعمیر کروانے اور سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے بھی اعلانات کیے،ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت زچہ بچہ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے، عا مر خٹک نے مز ید کہا کہ شجاع آباد اور جلال پورکے کھارے پانی والے علاقوں میں واٹر پیوری فکیشن پلانٹ لگانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے،سٹی پو لیس آ فیسر محمد زبیر دریشک نے کہا کہ بیٹ کیچ کی عوام کے مسائل میرے اپنے مسائل ہیں،ان کے حل کے لیے آئندہ بھی یہاں آوں گا،رُکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون نے کہا کہ پیرانی سے لاڑ جنوبی تک سڑک کی تعمیر کے لیے ٹینڈر ہو چکا ہے اور اس پر جلد کام شروع ہو گا۔
تازہ ترین