• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ایچ ڈبلیو پروگرام،آڈٹ رپورٹ پر ٹیکنیکل افراد سے رائے لی جائیگی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ صحت خیبر لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے پی سی ون اور گاڑیوں سے متعلق آڈٹ رپورٹ کےبارے میں ٹیکنیکل افراد کی رائے لے گی۔ مختلف معاملات پر آڈٹ اعتراضات کے جوابات بھی تیارکرلئے ہیں جنہیں اکائونٹینٹ جنرل آفس کو بھجوایا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق اے جی آفس نے لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے بعض مالی و انتظامی حسابات پر 27 کے لگ بھگ آڈٹ اعتراضات لگا کر محکمے کو بھیجے تھے جن کا محکمے نے جواب تیار ؒکرلیا ہے تاہم رپورٹ میں پی سی ون پر لگائے گئے اعتراضات اور گاڑیوں کے معاملات کی وضاحت نہیں کی جاسکی جس کے لئے محکمہ صحت ٹیکنیکل افراد سے رائے لے گا۔
تازہ ترین