آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ27؍جمادی الثانی 1441ھ 22؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاک بحریہ کے دو جہازوں کی سیچلز کی بندرگاہ وکٹوریہ آمد


خیرسگالی کا پرچم لہراتے اور افریقی ممالک میں پاکستان کا وقار بلند کرتے پاک بحریہ کے 2 جہاز دورے کے اختتامی مرحلے میں سیچلز پہنچے ،سیچلز کی بندرگاہ وکٹوریہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز معاون اور اصلت کا میزبان حکام نے شاندار استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر نے سیچلز کے نائب صدر، چیف آف ڈیفنس فورسز اور دیگر اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مشن کمانڈر نے امیرالبحر کا سیچلز کے عوام بالخصوص سیچلز کوسٹ گارڈ کیلئے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس پر پاکستانی موقف سے بھی میزبان حکام کو آگاہ کیا گیا۔

میزبان حکام نے خطے میں سمندری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسرز نے وکٹوریہ میں نادار بچوں کی کفالت کے لیے قائم ادارے کا خیر سگالی دورہ کیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔

دورے کا مقصد پاکستان کے بیانیے، مثبت امیج اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

قومی خبریں سے مزید