• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی، پلاسٹک گودام میں آتش زدگی، فائر فائٹر زخمی

نیو کراچی میں واقع ایک پلاسٹک گودام میں لگنے والی آگ پر 3 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا، آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فائٹر بھی زخمی ہو گیا۔

نیو کراچی میں واقع پلاسٹک گودام میں صبح سویرے آگ لگ گئی، ریسکیو آپریشن کے دوران فائر بریگیڈ کا ایک ملازم زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد دینے کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کا ملازم کام کے دوران دیوار گرنے سے زخمی ہوا ہے۔

پلاسٹک گودام میں لگی آگ پر تقریباً 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، چمڑا چورنگی پر فیکٹری میں آتشزدگی،1 جاں بحق

دوسری جانب آج صبح سویرے گلشنِ اقبال بلاک 5 میں واقع ایک گھر میں گیس لیکیج کے دھماکے کے باعث آگ لگ گئی اور چھت کا حصہ گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 65 سالہ پروین کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین