• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: وین میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

کراچی: وین میں آگ لگنے سے 6 جاں بحق


کراچی کے علاقے نیو کراچی میں وین میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پاور ہاؤس چورنگی کے قریب  رکشے اور ہائی روف میں تصادم کے باعث لگی ہے۔

آگ لگنے کے باعث چھ افرد جھلس کر جاں بحق  جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور وہ شادی میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔جاں بحق افراد میں تین کی شناخت ناصر، دیدار اور نیلو فر کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور3 بچے بھی شامل ہیں۔

زخمی ہونے والے تین افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر کلیم کا کہنا ہے کہ اب تک چار لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق وین کا سی این جی سلینڈر محفوظ ہے ، گاڑی میں لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیاگیا ہے۔

تازہ ترین