• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 حریت رہنماؤں پر جھوٹے مقدمے، سماعت 13مارچ کو ہوگی

بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت 13مارچ کو 4کشمیری حریت رہنماوں کیخلاف کیس کی سماعت کرےگی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی این آئی اے کی عدالت حریت رہنماؤں یاسین ملک، آسیہ اندرابی، شبیر احمد شاہ اور مسرت عالم پر عائد جھوٹے الزامات پر 13 مارچ کو سماعت کرے گی۔

آسیہ اندرابی اور یاسین ملک کو این آئی اے کے اسپیشل جج کے سامنے پیش کیا جائے گا، جب کہ شبیر احمد شاہ اور مسرت عالم کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیشی ہو گی۔

مسرت عالم دہلی کی مندولی جیل میں جبکہ دیگر افراد تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن آج 167 ویں روز بھی جاری ہے اور مقبوضہ وادی میں مواصلاتی رابطے بدستور منقطع ہیں۔

تازہ ترین