• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہاں گئے خالد مقبول صدیقی کے دعوے؟ فاروق ستار کا سوال

کہاں گئے خالد مقبول صدیقی کے دعوے؟ فاروق ستار کا سوال


متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے سابق کنوینر اور سینئر سیاستدان فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم آج نشان عبرت بن چکی ہے۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے استفسار کیا کہ کہاں ہیں خالد مقبول صدیقی کے دعوے؟

انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کو وزارت قبول ہی نہیں کرنی چاہیے تھی، اگر فروغ نسیم ایم کیو ایم کے وزیر ہیں تو وہ مستعفیٰ ہوجائیں۔

سینئر سیاستدان نے مزید کہا کہ 22 اگست کے واقعے کے بعد رابطہ کمیٹی پاکستان کو قائم کیا تو پہلے پارٹی کے وڈیروں نے مجھ سے سربراہی لی اور پھر رکنیت معطل کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اے ڈی خواجہ سے نہیں بنی، اب کلیم امام سے بھی نہیں بن رہی ہے۔

تازہ ترین