متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی پیشکش کو ہم نے سنجیدگی سے نہیں لیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں عامر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جو وزارتوں کی پیشکش کی تھی، اسے ہم نے سنجیدہ ہی نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وزارتوں کی پیشکش کرنے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نے مزید کہاکہ فروغ نسیم پارٹی کے سینیٹر ہیں وہ کابینہ میں ہماری نمائندگی نہیں کر رہے ہیں۔