آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل23؍جمادی الثانی 1441ھ 18؍ فروری2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

چیف سیکریٹریز پنجاب و خیبرپختونخوا کے درمیان ویڈیو لنک رابطہ

چیف سیکریٹریز پنجاب و خیبرپختونخوا کے درمیان ویڈیو لنک رابطہ


چیف سیکریٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز سے ویڈیو لنک کے ذریعے اہم رابطہ کیا ہے، جس کے دوران اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار سے ملاقات کے بعد ہونے والے اس رابطے میں چیف سیکریٹری پنجاب نے خیبر پختونخواہ کو گندم کی ترسیل کے سلسلےمیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اس سلسلے میں لگائی گئی پابندیوں کو نرم کرنے کا اعلان کیا، اُن کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔

ویڈیولنک میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخواہ حکومت، پنجاب حکومت کو ان ملز کی نشاندہی کرے جن سے خیبر پختونخواہ کو گندم ترسیل کی جاتی ہے تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔

چیف سیکرٹریز پنجاب و خیبرپختونخوا کے درمیان ویڈیو لنک رابطہ
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کررہے ہیں۔

چیف سیکرٹریز کے درمیان رابطے میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دونوں صوبائی حکومتوں کے نمائندے دن میں‌دو دفعہ رابطہ کریں گے تاکہ اس سلسلے سے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکیں۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ جیسے ہی خیبرپختونخوا سے فلور ملز کا ڈیٹا موصول ہوگا، حکام سے شیئر کیا جائے گا تاکہ بارڈر پر گندم کی ترسیل یقینی بنائی جاسکے۔

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے چیف سیکریٹری پنجاب کو کراس بارڈر موومنٹ کے سلسلے میں‌ اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ بارڈرز پر گندم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تعاون جاری رہا گا۔

صوبائی وزیرخوراک پنجاب سمیع اللّٰہ چوہدری، سیکریٹری فوڈ، ڈائریکٹر فوڈ اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی معاونت اُن کے اعلیٰ افسران اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کی۔

قومی خبریں سے مزید