وزیراعظم عمران خان مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیے وزیراعظم نے اقدامات اٹھالیے ہیں۔
ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کے بروقت اقدامات سے آٹے کی قیمت نیچے آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے من مانی کرنے پر فلور ملز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ آٹا، گندم کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔