خیبرپختونخوا (کے پی ) میں ایک پولیس افسر نے اعلیٰ ظرفی اور بزرگ شہری کے احترام کی مثال قائم کردی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں ایک بزرگ شہری اپنی فریاد لے کر تھانے پہنچے اور لاعلمی میں ایڈیشنل اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کی کرسی پر بیٹھ گئے۔
جب ایڈیشنل ایس ایچ او عقیل امین اپنے دفتر پہنچے تو بزرگ شہری کو اپنی کرسی پر بیٹھا دیکھ کر انہیں اٹھایا نہیں بلکہ بزرگ شہری کا احترام کرتے ہوئے ان کے برابر میں بیٹھ گئے اور بڑےصبر و تحمل سے ان کی بات سنی اور شکایت درج کی۔
واقعے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے پولیس افسر کے اخلاق اور اعلیٰ ظرفی کو خوب سراہا گیا۔