آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جمس انتظامیہ کاچیسٹ پین یونٹ کھولنے کا اعلان

جیکب آباد(نامہ نگار) جمس انتظامیہ کا چکمہ ایمرجنسی وارڈ کے بجائے چیسٹ پین یونٹ کھولنے کا اعلان،امراض قلب کا شعبہ پہلے ہی موجود ہے،چھ ماہ سے جمس کے بورڈ کا اجلاس نہیں بلایا گیا ہے۔ جمس ا سپتال انتظامیہ کی ناقص حکمت عملے کی وجہ سے ادارہ تین سال سے مکمل فعال نہیں ہو سکا ہے کئی شعبے تاحال بند ہیں جمس میں چیسٹ پین یونٹ کھولنے کے لئے این آئی سی وی ڈی کو شعبہ حادثات دے دیا گیا ہے۔ جس کے باعث ایمرجنسی وارڈ شروع کرنا مزید مشکل ہو گیا ہے اور شعبہ ایمرجنسی کے لئے صرف چار بیڈ رہ گئے ہیں۔ جمس کے بورڈ آ ف گورننس کے اجلاس میں ایمرجنسی وارڈ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جسے ڈائریکٹر جمس عملی جامہ نہیں بنا سکے ہیں۔ چھ ماہ سے بورڈ آف گورننس کے فیصلے پر عمل نہیں ہو سکا ہے ۔