• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا ، کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ، 3 جاں بحق

سرگودھا کے قریب کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے باعث 3 افراد جاں بحق 2 شدید زخمی ہوگئے، ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کا اہلکار قمر عباس اپنے 4 ساتھیوں کے ساتھ منڈی بہاؤالدین سے بھلوال آرہا تھا کہ پھلروان کے قریب کار بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں قمر عباس اور جنید عباس موقع پر جاں بحق اور ایک دوست نے اسپتال پہنچ کردم توڑ دیا جبکہ 2 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

تازہ ترین