• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آسٹریلیا میں طوفان کے باعث آسمان نارنجی رنگ میں تبدیل ہو گیا، جنگلات میں لگی آگ اور مٹی کے طوفان نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

آسٹریلیامیں موسم کی سختی، اچانک مٹی کا طوفان اُمڈ آیا اور آسمان نارنجی رنگ میں تبدیل ہوگیا جس نے ہر شخص کو خوفزدہ کردیاہے، آسٹریلیا میں جہاں جنگلات میں لگی آگ نے شہریوں کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے وہیں گز شتہ روزآسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے ٹاؤن Nyngan میں مٹی کے طوفان نے ان مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ۔

تیز ہواؤں کے ساتھ اڑتی ریت،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی، ہوا میں اُڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔ 

تازہ ترین