• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں آٹے کی قلت مزید سر اٹھانے لگی

لاہور میں آٹے کی قلت مزید سر اٹھانے لگی


لاہور میں آٹے کی قلت مزید سر اٹھانے لگی ہے، چکی مالکان آٹا 70 روپے کلو میں فروخت کرنے پر بضد ہیں۔

آٹے کے بحران پرقابو پانے کے لیے حکومت اور ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی، شہر میں 20 مقامات پر سستا آٹا فروخت کرنے کے لیے ٹرک کھڑے کردیے گئے۔

وزیر خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آٹا مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

لاہورمیں چکیوں پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 1300 روپے میں فروخت ہونے لگاہے، جبکہ فلورملز ایسوسی ایشن کی جانب سے دکانوں اور نان بائیوں کو آٹے کی فراہمی تاخیر کا شکارہے جس کی وجہ سے شہریوں سمیت دکاندار نان بائی سبھی پریشان ہیں۔

یوٹیلٹی اسٹورز کی صورتحال بھی تسلی بخش نہیں ہے، کہیں آٹا موجود ہے تو کہیں غائب ہے شہر ی پریشان ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب عوام سے منہ کا نوالہ بھی چھینا جارہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیے :کراچی میں آٹا 45 روپے مگر فروخت 70 روپے فی کلو

وزیر خوراک پنجاب سمیع اللّٰہ چوہدری نے آٹے کی سپلائی کا جائزہ لینے کے لیے شادمان اتوار بازار کا دورہ کیا۔

سمیع اللّٰہ چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی جگہ آٹے کا بحران نہیں، منافع خوری پر فلورملز کو 14 کروڑ روپے کے جرمانے کیے ہیں، ماڈل بازاروں میں 10 ہزار آٹے کے تھیلے پہنچادیے ہیں۔

دوسری جانب آٹے کے بحران سے ہر طبقہ پریشان ہے۔

لاہور میں رکشا مالکان نے مہنگائی اور آٹے کی قلت کے خلاف احتجاج کیا اور وحدت روڈ پر ریلی نکالی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کےلیے فی الفور اقدامات کرے۔

تازہ ترین