• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا آٹا مہنگا بیچنے والوں کی فوری گرفتاری کا حکم

وزیراعظم کا آٹا مہنگا بیچنے والوں کی فوری گرفتاری کا حکم


وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں جاری آٹے کے بحران کا نوٹس لیتے ہوئے آٹا مہنگا بیچنے والوں کی فوری گرفتاری اور گودام سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے چاروں چیف سیکریٹریز سے رابطہ کیا ہے اور آٹا بحران پر گرینڈ آپریشن کے حوالے سے ہدایات دیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے چیف سیکریٹریز کو کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے ذخیرہ اندوزوں اور مہنگا آٹا بیچنے والوں کی فوری گرفتاری اور گودام سیل کرنے کے احکامات دیے۔

یہ بھی پڑھیے: شیخ رشید آٹا بحران کی وجہ ڈھونڈ لائے

ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق احکامات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام ضلعی انتظامیہ اور ڈی سیز اپنے اپنے علاقے میں کارروائی کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ دیں۔

ذرائع کے مطابق ذخیرہ اندوزی، آٹے کی قلت اور جہاں آٹا مہنگا فروخت ہوا انتظامیہ جوابدہ ہوگی۔

ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق غفلت کے مرتکب افسران کی چیکنگ کے لیے مانیٹرنگ کرکے کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین