• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹے کا کوئی بحران نہیں، فیاض چوہان

پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ آٹے کاکوئی بحران نہیں ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قائدانہ صلاحیتوں سے آٹے کے بحران سے بچایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آٹے کے معاملے پر پنجاب حکومت نے بروقت کارروائی کی، وزیرِ اعلیٰ پنجاب بولنے کے نہیں کام کرنے کے عادی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: میڈیا پر آٹے سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے، فردوس

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ اب جنوبی پنجاب کی تعمیر اور ترقی سے متعلق کوئی شکوہ نہیں سنائی دیتا، وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک بار پھر کلیئر کر دیا ہے کہ عثمان بزدار 5 سال تک وزیرِ اعلیٰ رہیں گے۔

تازہ ترین