• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، کے پی میں آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے؟ وزیر زراعت سندھ

پنجاب، کے پی میں آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے؟ وزیر زراعت سندھ


سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے آٹے کے بحران کے متعلق سخت سوالات پوچھ لیے۔

اسماعیل راہو نے سوال کیا کہ فردوس عاشق اعوان صاحبہ بتائیں کیا پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختو نخوا میں آٹا بحران کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے گندم نایاب

وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ حکومت کی سونامی آٹا مہنگا ہونے کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے سندھ کے 150 ارب روپے روکے اس لیے گندم نہ خرید سکے۔

اسماعیل راہونے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کی وجہ سے سپلائی بند ہو گئی تھی، اب گندم کی سپلائی شروع ہو چکی ہے، منگل یا بدھ تک آٹے کی قیمتوں کا مسئلہ حل ہو جائے گا، 45 روپے کلو آٹے کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔

تازہ ترین