• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کا جڑانوالہ کا اچانک دورہ، شکایت پر ایکشن لیا

عثمان بزدار کا جڑانوالہ کا اچانک دورہ، شکایت پر ایکشن لیا


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جڑانوالہ کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں کی شکایت پر ایکشن لیا۔

عثمان بزدار نے جڑانوالہ میں آٹے کے سیل پوائنٹ، تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال اور تھانہ سٹی پر چھاپہ مارا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر بعض شہریوں کی جانب سے آٹے کی کم دستیابی کی شکایت پر ایکشن لیا۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کو عہدے سے ہٹانے، اے سی کو او ایس ڈی بنانے اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر جمیل گجر کو معطل کرنے کا حکم دیا۔

عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس وافر گندم موجود ہے، آٹے کی قلت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے فیلڈ میں نکلا ہوں، پنجاب حکومت کے سیل پوائنٹس پر آٹا مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے شہر میں آٹے کے سیل پوائنٹس میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

تازہ ترین