امریکا کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ سری لنکا اور بھارت کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچی ہیں۔
ایلس ویلز اپنے 4 روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت سیاسی و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔
ذرائع کے مطابق امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات،خطے کے امور اور افغانستان میں مفاہمتی عمل پر بات چیت کریں گی ۔
امریکی نائب معاون وزیر خارجہ حالیہ ایران امریکاکشیدگی اور افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل اور امریکہ و طالبان مذاکرات کے حوالے سے بھی پاکستانی حکام سے بات چیت کریں گی۔