مظفرآباد( جنگ نیوز) آزادکشمیر میں ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین کے ٹیلیفونک خطاب پر پابندی کیخلاف طاہر کھوکھر کی رٹ پر حکومت نے جواب دعویٰ جمع نہیں کرایا جس کے باعث عدالت نے 29اپریل کی تاریخ دیدی جبکہ طاہر کھوکھر کے وکیل میرشرافت حسین ایڈووکیٹ نے تاریخ مختصر کرنے کیلئے درخواست عدا لت میں جمع کروادی ۔طاہر کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر تاخیر سے کام لے رہی ہے تاکہ انتخابات تک اس کیس کا فیصلہ نہ ہوسکے جس کا مقصد ایم کیو ایم کو آزادکشمیر میںسیاسی طور پر نقصان پہنچانا ہے ۔