• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اذلان شاہ ہاکی میں پاکستان جونیئر ٹیم بھیجنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیاء کپ سے قبل اپریل میں اپوہ ملائیشیا میں ہونے والے اذلان شاہ کپمیں جونیئر ہاکی ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈریشن کے ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو اس ایونٹ کے لئے آرام دیا جائے گا، سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کی انتظامیہ سے مشاورت سے ٹور نامنٹ کے لئے ٹیم میں بعض سنیئر کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔ اذلان شاہ ہاکی ایونٹ میں جونیئر ٹیم کی شر کت کا مقصد نئے کھلاڑیوں کو مستقبل کے حوالے سے تیار کرنا اور انہیں جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ سے قبل بڑے میچوں کا تجربہ دلانا ہے، جونیئر کھلاڑیوں کا دوہفتے کا کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے۔ اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ11سے18اپریل تک کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین