• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی اواورایس ایس پی کا گرجا گھروں کا دورہ،سکیورٹی کاجائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے چرچز کی سیکیورٹی کے حوالے سے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ایس پی کینٹ ڈویژن جاوید خان، ڈی ایس پی سرکل کینٹ عمران مشتاق اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر حماد خان ان کے ہمراہ تھے۔سی پی او ملتان نے تمام تر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے احکامات دئیے۔انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو ہدایت کی کہ اس موقع پر الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں۔سی پی او ملتان نے ہدایت کی کہ تقریبات کے اختتام پذیر ہونے تک الرٹ ڈیوٹی سر انجام دیں۔سی پی او ملتان کی ہدایت پر تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں چرچ ڈیوٹی چیک کی اور پولیس افسران کو بریف کیا۔دریں اثنا) ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم نے چرچز کی سکیورٹی کے حوالے سے مختلف چرچز کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے تمام تر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین