• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر باغ ٗمنشیات سمگل کرنیکی کی کوشش ناکام ٗدو ملزمان گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ ناصر باغ پولیس نے ہاٹس پارٹس کی مدد سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔انچارج پولیس چوکی ریگی للمہ ٹو تھانہ ناصر باغ عمران خان کو اطلاع ملی کہ دو سمگلر وں نے کھانے کے برتنوں ہاٹس پارٹس میں بڑی مہارت سے ہیروین فٹ کئی ہوئی ہے اور وہ یہ منشیات کارخانو اور بعدازاں پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کرینگے جس پر انہوں نے ناکہ بندی کرکے شک کی بناء پر دو افراد کو روکا اور ان کے قبضہ سے برآمد ہونے والی ہاٹس پارٹس برآمد کرکے ان کے حصہ کھول دئیے تو اس سے پانچ سو گرام ہیروین برآمد کرکے عصمت اللہ ولد سید حضرت اور فرمان اللہ ولد امان اللہ کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ملزموں نے ہاٹس پارٹس کے اندر بڑی مہارت سے ہیروین فٹ کی ہوئی تھی۔
تازہ ترین