• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خلائی فورس نے نئی وردیوں کی پہلی تصویر جاری کردی

واشنگٹن(جنگ نیوز) امریکی خلائی فورس نے برانچ کی نئی سروس یوٹیلیٹی وردیوں کی پہلی تصویر جاری کردی،4ستاروں پر مبنی وردی میں امریکی فضائیہ اور بری فوج کےخفیہ فیچرزکو استعمال کیاگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر موجود خلائی فورس کےاکائونٹ (جسے ایک ماہ قبل ہی ایک برانچ کے طور پر تشکیل دیا گیاہے ) نےخلائی سروس کی وردیوں کا ایک ٹیزر جاری کیا ہے، اس وردی میں امریکی فضائیہ اور امریکی بری فوج کی جانب سے وردی میں استعمال کیے جانےوالےخفیہ فیچرز کو استعمال کیاگیا ہے اوروردی کی بائیں جانب جیب کے اوپر کڑھائی سے ’’امریکی خلائی فورس‘‘ لکھا ہوا ہے۔4ستاروں پر مبنی وردی سروس برانچ کے پہلے کمانڈر جنرل جون جے ریمنڈ جیسی لگتی ہے۔اسپیس فورس کی جانب سے وردی کی تصویر کیساتھ پیغام میں لکھا گیا تھاکہ خلائی فورس کی یوٹیلٹی وردی کے’’ نیم ٹیپس‘‘ پنٹاگان پہنچا دیےگئے ہیں۔
تازہ ترین