• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت،3ہزار سے زائد سکھ زائرین اپریل میں پاکستان آئینگے

 کراچی(نیوزڈیسک)بھارت سے 3ہزار سے زائد سکھ زائرین اپریل میں پاکستان میں پنجہ صاحب کے مزار پر آئیں گے،دہلی سکھ گردوارا انتظامی کمیٹی کے صدرمنجیندر سنگھ سرسا نے اتوار کو کہا کہ دارلحکومت سے 555 سکھ زائرین دیگر 3 ہزار زائرین کے ہمراہ پاکستان میں بیساکھی کے تہوار کیلئے جائیں گے،سکھ زائرین دہلی سے 11 اپریل کو جائیں گے جبکہ 21 اپریل کو ان کی واپسی ہوگی۔ڈی ایس جی ایم سی نے زائرین سے 15 فروری تک پاسپورٹ جمع کرانے کا کہا ہے ، سکھ زائرین 12 اپریل کو اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے جبکہ اسی روز وہ خصوصی ٹرین سے مزار تک جائیں گے ۔
تازہ ترین