گو جر خان (نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے حکومت نے عوام کو مسائل کی دلدل میں پھنسا دیا ہے، بہتری کیلئے امریکہ کی غلامی سے نکلنا ہو گا،حقیقی اپو زیشن جما عت اسلامی ہے، جب تک ہم امریکہ کی غلامی سے نہیں نکلیں گے تب تک بہتری کی کو ئی امید نہیں ،ہمیں اللہ سے اپنا تعلق مضبوط بنا نا ہو گا،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، تقریب میں سابق ایم این اے را جہ جا وید اخلاص،ایم پی اے جا وید کو ثرودیگر نے شرکت کی ، بعد ازاں سراج الحق نے جنگ سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت نے عوام کو مسائل کی دلدل میں پھنسا دیا ہے ،عام آ دمی بے حد پریشان ہے، ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ما یوس ہیں جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف تحریک چلا نے کا فیصلہ کر سکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کے مطا بق 2020میں بھی ملک کے معا شی حالات بد تر رہیں گے،کرپشن ختم کر نے کے وعدے پر آ نے والوں نے ملک کو کرپشن کی دلدل میں جھو نک دیا ہے ، ادارے تباہ کر دئے گئے ہیں حکومت کی نا لائقی ہر بات میں نظر آ رہی ہیں سراج الحق نے کہا کہ عوام کو اپوزیشن کے بارے میں بھی بہت سے شکوک و شبہات ہیں اس وقت ملک میں حقیقی اپو زیشن جما عت اسلامی ہی ہے جنکی امانت دیانت کے با رے میں کسی کو کو ئی شک نہیں۔